ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : بی پی ایل کارڈ کا فائدہ اٹھانے والوں کو لگا جھٹکا - سیکڑوں کارڈ ہوگئے اے پی ایل میں تبدیل 

کاروار : بی پی ایل کارڈ کا فائدہ اٹھانے والوں کو لگا جھٹکا - سیکڑوں کارڈ ہوگئے اے پی ایل میں تبدیل 

Sun, 17 Nov 2024 19:13:21  SO Admin   S.O. News Service

کاروار، 17 / نومبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز کی طرف سے خطِ غربت سے نیچے یا بیلو پاورٹی لائن (بی پی ایل) راشن کارڈ بنوا کر سرکاری رعایتوں اور اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والے ہزاروں خاندانوں کے کارڈس  کو  معطل کرنے کے علاوہ اب سیکڑوں راشن کارڈوں کو بی پی ایل کے بجائے اے پی ایل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ 
    
ضلع اتر کنڑا میں انکم ٹیکس ادا کرنے والے ، کے وائی سی کی کارروائی پوری نہ کرنے والے اور دیگر کئی دوسرے پیمانوں کے تحت خط غربت سے نیچے کے زمرے میں نہ آنے والےاور غیر مجازی طور پر بنوائے گئے 21 ہزار بی پی ایل راشن کارڈز معطل کر دئے گئے تھے ۔ اب ان میں سے بعض کارڈز کو خط غربت سے اوپر والے زمرے کے تحت اے پی ایل میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے  کہ جب کچھ لوگ ہمیشہ کی طرح بی پی ایل زمرے میں اناج لینے کے لئے متعینہ مراکز پر پہنچے تو بایومیٹرک جانچ سے پتہ چلا کہ اب ان کے کارڈز کا اسٹیٹس بدل گیا ہے اور انہیں اے پی ایل زمرے میں شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں رعایتی قیمت پر اناج فراہم نہیں کیا جا سکتا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ضلع اُترکنڑا کی طرح  دیگر اضلاع میں بھی ہزاروں کارڈز اسی طرح تبدیل کیے گئے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 60 ہزار سے زائد بی پی ایل کارڈز کو اے پی ایل میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ 


Share: